خصوصیات

عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق دارالافتاء مینجمنٹ سسٹم کی خصوصیات

ہمارا سسٹم تھرڈ پارٹی ایپس پر انحصار کم کرنے اور کام کو منظم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

1. عمومی حصہ (Public Portal)

یہ وہ حصہ ہے جو عام سائلین (عوام) کو نظر آئے گا۔

  • استفتاء فارم:

    سائل کا نام، شہر، ای میل/فون اور سوال کی مکمل تفصیل جمع کرنے کی سہولت۔

  • ٹریکنگ سسٹم:

    سوال جمع ہوتے ہی سائل کو ایک مخصوص "Tracking ID" مل جائے گی جس سے وہ اپنے سوال کی صورتحال دیکھ سکے گا۔

  • عمومی فتاوی (Archive):

    شائع شدہ فتاویٰ کی لسٹ، سرچ اور ابواب (Categories) کے لحاظ سے تلاش۔

  • فتویٰ ویو پیج:

    سوال و جواب کا خوبصورت فارمیٹ، پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ اور سوشل میڈیا شیئرنگ بٹنز۔

2. دار الافتاء مینجمنٹ

یہ وہ حصہ ہے جہاں مفتیان کرام فتاویٰ مرتب کریں گے۔

  • ڈیش بورڈ:

    نئے، زیر التواء اور اپنے ذمہ لگائے گئے سوالات کا ایک نظر میں جائزہ۔

  • اسمارٹ ایڈیٹر:

    جمیل نوری نستعلیق فونٹ سپورٹ، عربی کے لیے الگ اسٹائل اور مکمل ٹیکسٹ فارمیٹنگ۔

  • ورک فلو سسٹم:

    مسودہ سے منظوری اور اشاعت تک کے مکمل مراحل اور باہمی کمنٹس کی سہولت۔

  • پرنٹنگ:

    ادارے کے لیٹر ہیڈ اور لوگو کے ساتھ خودکار پرنٹنگ کی سہولت۔

3. ایڈمن کنٹرول

نظام کو اپنی ضرورت کے مطابق ڈھالنے کے لیے مکمل کنٹرول۔

  • یوزر مینجمنٹ:

    مفتٰی، سینئر مفتی اور طالب علم کے رولز کے ساتھ نئے ممبران کا اضافہ۔

  • ادارے کی ترتیبات:

    لوگو، سوشل میڈیا لنکس اور رابطہ کی معلومات کا انتظام۔

  • زمرہ جات (Chapters):

    فقہی ابواب (طلاق، وراثت، سود وغیرہ) کی اپنی ضرورت کے مطابق ترتیب۔

ہم سے بات کریں

عموماً چند منٹوں میں جواب

السلام علیکم! کیا میں آپ کی کچھ مدد کر سکتا ہوں؟

10:29 AM